اللہ تعالیٰ نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو’’رحمت‘‘سے نواز دیا،تصاویر شیئر

Aug 31, 2025 | 09:49:AM
اللہ تعالیٰ نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو’’رحمت‘‘سے نواز دیا،تصاویر شیئر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاداب خان جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز سپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔