7 افراد کا 15 سالہ لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر  گینگ ریپ

Aug 31, 2023 | 00:24:AM
 7 افراد کا 15 سالہ لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر  گینگ ریپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)تھانہ صدر کے علاقہ میں 7 افراد کا 15 سالہ لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر  گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق احمد آباد کی رہائشی پندرہ سالہ خدیجہ چھوٹے بھائی کو رشتہ داروں کے گھر سے لینے گئی،جہاں علیم،عرفان،اسامہ سمیت سات ملزمان نے خدیجہ کو ورغلاء کر رکشہ میں بٹھایا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان خدیجہ کو نامعلوم مقام لے گئے اور اسلحہ کے نوک پر یرغمال بنا کر  خدیجہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق  لڑکی کے شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،خدیجہ تشویشناک حالت میں گھر پہنچی،متاثرہ لڑکی کی دادی گلشن بی بی کی اطلاع پر پولیس نے خدیجہ کا طبی معائنہ کروایا۔

ایس پی اقبال ڈویژن عثمان سیفی کی سربراہی میں پولیس نے چار ملزمان گرفتارکرلئے، جبکہ پولیس نے لڑکی کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے3 مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے اضافے کی تجویز،اہم خبر آگئی