ایل پی جی 6 روپے 36 پیسے فی کلو سستی

Aug 31, 2022 | 19:21:PM
ایل پی جی، قیمتوں، 6روپے 36پیسے، فی کلو کمی،
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کی کمی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کی کمی کر دی گئی جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق ستمبر کے مہینے کیلئے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلوگرام مقررکی گئی ہے ،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 496 روپے 30 پیسے مقررہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتیں مزید گر گئیں