سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتیں مزید گر گئیں

Aug 31, 2022 | 18:37:PM
ڈالر سستا، سونے کی قیمت، گراوٹ کا سلسلہ، بڑی کمی،
کیپشن: سونا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر سستا ہونے کے بعد ملک میں مسلسل سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 سو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار286 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہو گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا، وفاقی وزیر قانون