قلات میں 4 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ 

Aug 31, 2022 | 18:13:PM
کوئٹہ، قلات اور گردونواح، زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: زلزلہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا علاقے قلات اور گردونواح میں زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات میں زلزلے کی شدت4اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں پر خوف طاری ہو گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا، وفاقی وزیر قانون