معروف اداکارہ میرا کا سیلاب متاثرین کیلئے انوکھا کام ، ویڈیو وائرل

Aug 31, 2022 | 12:18:PM
معروف اداکارہ میرا کا سیلاب متاثرین کیلئے انوکھا کام ، ویڈیو وائرل
کیپشن: میرا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ا داکارہ میرا نے نیویارک میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز  اکٹھا کرنے کی غرض سے لائیو پرفارمنس دی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

پاکستان میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے  جس کے باعث ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کئے جارہے ہیں ۔ میرا نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر دلہن کی طرح سج سنور کر  پنجابی گانے پر ڈانس کیا جس سے دیکھنے والے محظوظ ہوئے۔اداکارہ نے یہ ڈانس پرفارمنس پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے کیا۔

اداکارہ میرا نے پوسٹ پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہوں، اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔

Meera dances her heart out in New York to collect funds for Flood affectees in Pakistan.#Meera #floodsinpakistan pic.twitter.com/VlTEdTIzqf