افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا،مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں، مشعال ملک 

Aug 31, 2021 | 19:29:PM
 افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا،مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں، مشعال ملک 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کشمیر ی رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بیس سال بعدافغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا،دنیا میں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل ممکن ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری گزشتہ73سال سے حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے کہادنیا کو سمجھنا ہو گا مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کا خون بہانا اب بند کرے،دنیا مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مذاکرات کے لیے بھارت کو مجبور کرے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا بہت خون بہایا جا چکا ہے، کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا