کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی سہولت کا آغاز کردیا گیا ، اب انہیں این او سی کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ای گورننس کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’ای بز‘ پورٹل کا آغاز کردیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس آن لائن پورٹل کے ذریعے 30 مختلف کاروباروں کے لیے این او سی کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے گی، جہاں تصدیق اور منظوری کا پورا عمل ڈیجیٹل سسٹم کے تحت مکمل ہوگا۔
پورٹل کے استعمال سے کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا کاغذی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ای بز پورٹل کاروباری طبقے کے لیے سہولت فراہم کرے گا، اب انہیں این او سی کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو دسمبر تک تمام سروسز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک بھی سونپا۔
چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے استعمال سے شہریوں اور کاروباری برادری کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، جبکہ ای فاس اور ای پروکیورمنٹ جیسے منصوبوں پر بھی کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔