وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہاکہ صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن خطے کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہوگا، یقین ہے صدرٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل تیار ہیں، میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندے کے کردارکو سراہتا ہوں۔
I welcome President Trump’s 20-point plan to ensure an end to the war in Gaza.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2025
I am also convinced that durable peace between the Palestinian people and Israel would be essential in bringing political stability and economic growth to the region.
It is also my firm belief that…
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی تھی جس میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔