وارم اپ میچ: بنگلادیش کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست

Sep 30, 2023 | 23:14:PM
وارم اپ میچ: بنگلادیش کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 1 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف ملا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر کے بھارتی میڈیا پر چرچے

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا گیا وارم اپ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔