تعلیمی اداروں کی شامت ، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

Sep 30, 2023 | 14:42:PM
تعلیمی اداروں کی شامت ، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی شامت آ گئی ، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب ایگزمینیشن امتحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم کا تعین کرنے کیلئے  لے گا، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن میں تجدید نہیں دی جائے گی،پیک نےلارج سکیل اسیسمنٹ پرتمام ایجوکیشن اتھارٹیز کومراسلہ جاری کردیا,پیک نےڈویژنل پبلک سکول ،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی تعداد کاریکارڈ مانگ لیا,پیک دوسری، تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا امتحان لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا


 پیک نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سے رجسٹرڈسکولوں میں داخل بچوں کا ریکارڈ مانگ لیا،ہر ضلع میں 8 منتخب پرائیویٹ سکولوں کا امتحان لیا جائے گا،
مذکورہ سکولوں میں 4 بگ چینز کا ہونا لازمی ہوگا،4سکولوں میں 2 گرلز اور 2 بوائز لازمی ہونے چاہیے،دوسری ،تیسری جماعت میں 10 منتخب بچوں کا امتحان ہوگا،چھٹی، ساتویں جماعت میں 25 منتخب بچوں کا امتحان لیاجائےگا ۔