سانحہ 9مئی پرتشددواقعات، ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی

Sep 30, 2023 | 12:47:PM
سانحہ 9مئی پرتشددواقعات، ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کےدرج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں  بعدازگرفتاری  درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر  وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چائے کی دکان میں خودکش دھماکہ،ایک اور افسوسناک خبر آ گئی