پاک فضائیہ کے 3 افسروں کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

Sep 30, 2021 | 17:53:PM
ایئر مارشل چودھری احسن، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری
کیپشن: پاک فضائیہ، ایئر آفیسرز، ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
 ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔ ائیر مارشل چودھری احسن رفیق نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے JF17 ٹیسٹ اویلیوایشن سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی،چودھری احسن رفیق ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ بھی تعینات رہے، چودھری احسن رفیق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیںاور آجکل ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر جے ایف 17 تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) بھی تعینات رہے۔وقاص احمد سلہری نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اورآجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(آپریشنز) تعینات ہیں۔ وہ امریکہ میں ائیر اتاشی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیرمارشل احمد حسن نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ائیرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ احمد حسن ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف(ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے۔ ایئرمارشل احمد حسن نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اورآجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (انجینئرنگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔۔۔احسن اقبال