رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا کیساتھ منگنی کی’’تصدیق‘‘کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے ساتھی اداکار وجے دیوراکونڈا سے منگنی کی خبروں پر بالآخر ردِعمل دے دیا۔
جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کی اس معروف جوڑی کے درمیان 2018 میں فلم ’’گیتھا گوندَم‘‘ کے بعد سے قریبی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں، تاہم دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
حال ہی میں رشمیکا کی جانب سے شیئر کیا گیا ایک مختصر مگر معنی خیز بیان مداحوں کے لیے اشارہ بن گیا ہے،ایک فلم کی تشہیر کے دوران جب رشمیکا سے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’سب کو سب معلوم ہے۔‘‘
بھارتی میڈیا اور مداحوں نے اس جملے کو ان کے رشتے کی خاموش تصدیق قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مایا علی فلم ’’خان تمہارا‘‘ میں نئے روپ میں جلوہ گرہوں گی
دوسری جانب رشمیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کے بائیں ہاتھ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی نے سب کی توجہ سمیٹ لی جس پر بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انگوٹھی ان کی منگنی کی نشانی ہے۔
واضح رہے کہ کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رشمیکا اور وجے آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔