سابق ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، نامزد مرکزی ملزمہ شامل تفتیش

Oct 30, 2023 | 22:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سابق ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار ہلاکت پر تھانہ نشتر کالونی میں درج قتل کے مقدمے کی نامزد مرکزی ملزمہ شامل تفتیش ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ قراة العین اپنے وکیل کے ہمراہ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئی،ملزمہ قراة العین نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کی اورشارق جمال کے قتل سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمہ نے خود پر لگے الزامات سے متعلق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو وضاحت پیش کی،ملزمہ نے ڈی آئی جی کے قتل کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ مقتول شارق جمال خان کی بیٹی نے قراة العین سمیت 7 نامزد ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم موت سے قبل اپنی ماں سے کیا کہتا رہا؟ مولانا طارق جمیل نے اہم بات بتا دی