پرانے کرنسی نوٹ رکھنے والے افراد  کو اسٹیٹ بینک نے  آخری موقع دیدیا

Oct 30, 2022 | 22:29:PM
 کرنسی نوٹ,افراد , اسٹیٹ بینک , حکومت, پاکستان , گورنر اسٹیٹ بینک
کیپشن:  پرانے کرنسی نوٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرانے کرنسی نوٹ رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے نوٹ رکھنے والے افرادکو ایک آخری موقع  دیدیا، جس کے تحت وہ 31 دسمبر 2022 تک پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے شہری جن کے پاس 10،50،100 اور 1ہزار کے پرانے ڈیزائن کے بڑے کرنسی نوٹ موجود ہیں وہ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے 31 دسمبر 2022 تک انہیں تبدیل کرواسکتے ہیں۔ 

 خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 2005 سے 2008 کے دوران 10،50،100 اور 1ہزار کے چھوٹے اور نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا تھا۔ اس کے بعد مارکیٹ سے مرحلہ وار پرانے کرنسی نوٹ واپس لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور یکم دسمبر 2016 کے بعد پرانے اور بڑے نوٹوں میں لین دین کو مکمل طور پر ختم کردیا گیاتاہم اب لگ بھگ 6 سال بعد اسٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ رکھنے والے افراد کو ایک آخری موقع فراہم کیا ہے اور انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ موجود ہیں تو اس نادر موقع سے ضرور فائدہ اٹھا لیں۔

دوسری جانب  گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک رہیں گے،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔