مردان: اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، سیل کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے مردان میں سگریٹ فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری سیل کردی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیل کی گئی سگریٹ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور سیاسی شخصیت کے دباؤ کے باوجود فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی سگریٹس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے بتایا کہ وہ گاؤں نہیں گئے اور ان کو اپنی فیکٹری پر چھاپے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے: اسدقیصر