لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم،فضا بہتر ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

Nov 30, 2024 | 19:24:PM
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم،فضا بہتر ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہوریوں کیلئے خوشخبری، شہر  کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیریقینی حد تک کمی ہوگئی،لاہور کا فضائی معیار بہتر ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا ، آب و ہوا بہترین رہی، دوسری طرف  کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارپایا۔

لاہور میں مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ ٹو میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈکیا گیا ،رائیونڈ روڈ اور سندر میں آلودگی کی شرح 168 ریکارڈکی گئی،جوہر ٹاؤن 167، ڈی ایچ اے فیز 5 میں آلودگی کی شرح 163 ریکارڈکی گئی،پولو گراؤنڈ کینٹ 156، ایم ایم عالم روڈ پر  شرح آلودگی 154 ، جوہر ٹاؤن 153، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان فیروزپور روڈ 152جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پرآلودگی کی شرح 149ریکارڈ کی گئی۔