بلاول بھٹو کی روزی خان کاکڑ کے عشایئے میں شرکت، پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات

Nov 30, 2023 | 23:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت،پارٹی رہنماؤں سے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں چنگیز جمالی، سربلند خان جوگیزئی، صادق عمرانی، عارف حسنی، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ودیگر سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے خان محمد بڑیچ، سردار عمر گورگیج، میر مقبول لہڑی، عبدالصمد اچکزئی، عبدالحمید کاکڑ، اختر بلوچ، شاہجہاں گجر، محی الدین رند، اختر شاہ کاکڑودیگر سے بھی ملاقات ہوئی، ان کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری سے در محمد ہزارہ، یوسف بلوچ، محب اللہ کاکڑ، ارباب اسد علی کاسی، ملک حنیف کاکڑ، حبیب الرحمان کاکڑ، ملک حمید کاکڑ، سردار خیر محمد ترین، قاسم اچکزئی ودیگر سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نےپی ٹی آئی کے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا