حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 

Nov 30, 2023 | 23:18:PM
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
 جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہو گئی۔
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لٹر ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔