پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Nov 30, 2023 | 20:48:PM
پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کیا اور بتایا کہ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی  پابندی نہیں لگائی جا رہی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جاری پیغام کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں 15 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جو کہ 18 دسمبر سے لیکر یکم جنوری تک ہوں گے ۔ 

محسن رضا نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا  اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔