علیزے شاہ کی نئی سیلفیز کو مداحوں نے "کارٹون" قرار دے دیا

علیزے شاہ نیا فلٹر استعمال کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

Nov 30, 2023 | 16:54:PM
علیزے شاہ کی نئی سیلفیز کو مداحوں نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی متنازع اداکارہ علیزے شاہ اپنی حالیہ جاری تصاویر اور ویڈیو  کے سبب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر کرنے کے حوالے سے کافی سرگرم رہتی ہیں اور یہی تصاویر اکثر و بیشتر انہیں ناقدین کی توجہ کا مرکز بنادیتی ہیں،جہاں علیزے اب تک اپنی بولڈ تصاویر کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں وہیں اب وہ اپنی سلفیوں اور ویڈیو میں ممکنہ طور پر "کورین فلٹرز" استعمال کر نے کے باعث بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں.

حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے تنقیدی کمنٹس کے ساتھ پہنچ گئی, ان کا یہ منفرد لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور  علیزے شاہ کو کورین فلٹرز کے بے تحاشہ استعمال پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

  ایک صارف نے لکھاکہ "کارٹون گرل" جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ" یار اس اداکارہ نے کیا حال بنا لیا ہے اپنا", ایک اور صارف نے علیزے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "پاگل واگل ہے کیا پورا کارٹون  بن گئی یہ تو"۔ 

 بعض صارفین علیزے شاہ کے چہرے میں واضح تبدیلی کو کسی سرجری کا نتیجہ بھی قرار دیتے نظر آئے جبکہ کئی صارفین علیزے شاہ کا ساتھ دیتے دیکھائی دیئے،ایک صارف کا لکھنا تھا کہ حوصلہ رکھے، انہوں نے صرف کارٹون فلٹر استعمال کیا ہے ۔

 خیال رہے کہ علیزے شاہ کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ترین نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے مقبولیت کی منازل طے کیں۔

انہیں نہ صرف ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے بلکہ ان کی معصوم شکل اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی سراہا جا تا تھا لیکن اب علیزے اپنے انداز میں تبدیلی ، وزن میں کمی اور سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں سیلفیوں کے باعث اکثر کسی نہ کسی تنازعات میں گھری دکھائی دیتی ہیں۔