شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردہلاک، فوجی جوان شہید

Nov 30, 2022 | 23:25:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز، فائرنگ کے تبادلے، ایک دہشتگرد ہلاک، جوان شہید،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردہلاک ، پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگردماراگیاجبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے انتقال کر گئے