پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے انتقال کر گئے

Nov 30, 2022 | 21:16:PM
پاکستان، پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان، بیٹے اکبر لیاقت، کراچی میں انتقال کر گئے،
کیپشن: اکبر علی لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی کراچی میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اکبر لیاقت علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ کو یہی منظور تھا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اکبر علی خان کی میت آج رات سرد خانے میں رکھی جائے گی۔کل میت سردخانے سے انکے رہائشگاہ گزری منتقل کی جائے گی،جہاں بعد نماز عصر انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،اکبر علی خان کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 9 افراد جاں بحق