حیدر آباد: خاتون کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش

Apr 26, 2024 | 00:13:AM
حیدر آباد: خاتون کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حیدرآباد کے ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش،بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو کی رہائشی خاتون نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی ہسپتال میں بیک وقت 3بچوں کو جنم دیا ہے،پیدا ہونے والے بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے،ڈاکٹر آسیہ شاہد کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون کا آپریشن کیا، ماں اور تینوں بچے صحتمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج، پولیس نے بھی تیاری کر لی