ون ڈے میں اچھا کھیلا، ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی پرفارم کریں گے: ہیلی میتھیوز

Apr 25, 2024 | 23:59:PM
ون ڈے میں اچھا کھیلا، ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی پرفارم کریں گے: ہیلی میتھیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں ہم نے کافی اچھا کھیلا، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اسی فارم کے ساتھ جائیں گے۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ون ڈے میں کافی اچھا کھیلا، ہماری ٹی 20 کی ٹیم کافی اچھی ہے، امید ہے ٹی 20 میں بھی ہم اسی فارم کے ساتھ جائیں گے، دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے کافی اچھا کھیلا، انہوں نے اچھی فیلڈنگ کرکے ہمارے لیے مشکل کی، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم نے وہ میچ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون مداح کے گلے لگنا ایرانی فٹبالر کو مہنگا پڑ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ بسمعہ پاکستان کے لیے ایک سٹار کھلاڑی ہیں، میں بھی بسمعہ کو ٹی وی پر دیکھتی تھی، میرے نیک تمنائیں بسمعہ کے ساتھ ہیں۔