خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد

Apr 25, 2024 | 21:53:PM
خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
کیپشن: خاتون گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے مل رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک مقامی میچ کے دوران خاتون نے گراﺅنڈ میں داخل ہو کر گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا تھا۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا اور انہوں نے فٹبالر کو3 سیکنڈ تک گلے لگایا۔رپورٹس کے مطابق مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاتون کی اس حرکت کی وجہ سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فٹبالر حسین حسینی پر 4500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک میچ کیلئے معطل بھی کیا گیا ہے۔فٹبالر کے مطابق میں خاتون مداح کی خاطر جرمانہ ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی