محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Apr 25, 2024 | 19:16:PM
محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،تاہم بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے جبکہ شمال مغربی بلوچستان کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ادھر گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم خیبرپختونخوامیں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم ،باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے شہروںمری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاو¿الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کو ئٹہ ، نو شکی، پشین، ہرنائی،ژوب، بارکھان، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمال مشرقی اضلاع میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم سکھر،خیر پور، جیکب آباد، کشمور،حیدر آباد،شہید بینظیر آباد اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ آج رات سے27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً (نوشکی، چاغی،خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران ،زیارت، پشین، ہرنائی، ڑوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
27 سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔اس دوران (27 سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ڑالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کیلئے اہم خبر، حکومت کا یوریا کھاد سے متعلق بڑا فیصلہ