محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر 

Apr 24, 2024 | 20:50:PM
 محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر 
کیپشن: محمد رضوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )میڈیکل پینل کو محمد رضوان کی سکین رپورٹ موصول ہو گئی،محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیاگیا،پی سی بی میڈیکل پینل نے برطانیہ میں بھی ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے افسران سے بدکلامی کرنیوالی خاتون گرفتار ملزمہ کس شہر میں روپوش تھی؟کیسے گرفتاری عمل میں آئی؟ جانیے