پاکستانی ہاکی ٹیم کا پروہاکی لیگ کیلئے تربیتی کیمپ سوموار سے شروع ہوگا

May 30, 2026 | 19:06:PM
پاکستانی ہاکی ٹیم کا پروہاکی لیگ کیلئے تربیتی کیمپ سوموار سے شروع ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سوموار سے شروع ہوگا،عیدالاضحیٰ کے باعث کھلاڑیوں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

تمام کھلاڑیوں کو  اتوار کی شام ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ہیڈ کوچ منظور الحسن سینئر نے بتایا کہ سوموار صبح سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑی روزانہ 2 سیشنز میں ٹریننگ کرینگے، پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے 9 جون کو روانہ ہوگی۔

پہلے مرحلہ میں ٹیم بیلجیئم اور دوسرے مرحلہ میں انگلینڈ کا دورہ کریگی، پہلے مرحلہ میں بیلجیئم اور سپین کے ساتھ چار میچز کھیلے جائینگے،دوسرے مرحلے میں بھارت اور میزبان انگلینڈ سے چار میچز کھیلے جائینگے۔