پاکستانی عازمین حج کی واپسی کل سے شروع ہوگی، حج آپریشن پاکستان کا شیڈول جاری

May 30, 2026 | 10:56:AM
پاکستانی عازمین حج کی واپسی کل سے شروع ہوگی، حج آپریشن پاکستان کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں حج آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل یعنی 31 مئی سے کیا جا رہا ہے۔

 جس کے تحت مختلف پروازوں کے ذریعے عازمین کو سعودی عرب سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز 31 مئی کی رات جدہ سے روانہ ہو کر سیالکوٹ پہنچے گی۔

 جس میں 391 حاجی وطن واپس آئیں گے۔ حج آپریشن کے پہلے ہی روز مختلف شہروں کے لیے متعدد پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یکم جون کو 22 پروازوں کے ذریعے 5237 حجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:نئے غلاف کعبہ کی یکم محرم کو تبدیلی

 اسی روز اسلام آباد کے لیے 5، کراچی اور لاہور کے لیے 4،4، ملتان اور سیالکوٹ کے لیے 3،3، فیصل آباد کے لیے 2 جبکہ کوئٹہ کے لیے ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین حج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

 زیادہ تر پروازیں پاکستانی وقت کے مطابق یکم جون کو مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ سے واپسی کی پروازیں 3 جون سے شروع ہوں گی جبکہ حج آپریشن کا آخری مرحلہ 30 جون کو لاہور میں مکمل ہوگا۔

 حکام کے مطابق واپسی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔