خبردارہوشیار!ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10ہزار روپے تک جرمانہ  ہوگا

 

May 30, 2025 | 20:56:PM
خبردارہوشیار!ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10ہزار روپے تک جرمانہ  ہوگا
کیپشن: ٹریفک وارڈنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب جرمانے سینکڑوں میں نہیں ہزاروں میں ہونگے۔

ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم ازکم جرمانہ 1ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ دس ہزار تک ہوگا۔جن کیٹگریز پر جرمانہ وصول نہیں کیا جارہا تھا انکو بھی نئی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے،ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر 2ہزار جرمانے کو بھی سمری کاحصہ بنایا گیا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ قبل ازیں حکومت کی جانب سے 2006میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اضافہ کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جرمانوں میں دس گناہ اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔سمری کی منظوری کے پنجاب بھر میں نئے جرمانوں پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی،کون کون قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دے گا؟نام سامنے آ گئے