جسٹس یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی،جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

May 30, 2025 | 20:45:PM
جسٹس یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی،جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس منیب اختر قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی،جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ ججز سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی،جسٹس منیب اختر 6 جون تک قائمقام چیف جسٹس پاکستان رہیں گے

6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر