9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزموں کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا۔