پاک بنگلہ دیش میچوں پر جوا، دو ملزمان گرفتار

May 30, 2025 | 11:40:AM
پاک بنگلہ دیش میچوں پر جوا، دو ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور:گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش میں آج دوسرا ٹی ٹونٹی

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔