ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی 

May 30, 2024 | 20:53:PM
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہو گئی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے  مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی  واقع ہوئی ہے ،24 مئی کو ختم  ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی  ادائیگی کے باعث ہوئی،24 مئی کو ختم ہفتےکے آخر  پر  زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 31کروڑ 54 لاکھ ڈالر  رہے،24 مئی کو اسٹیٹ بینک کے پاس9 ارب 9 کروڑ 37لاکھ ڈالر تھے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب  22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک آرمی زیرانتظام اڑنگ کیل میں جشن بہاراں فیسٹیول کا آغاز