وزیر خزانہ سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

May 30, 2023 | 23:26:PM
وزیر خزانہ سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کی ملاقات ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  شیخ ابراہیم  بن خلیفہ الخلیفہ کو پاکستان میں اسلامک کیپیٹل مارکیٹس پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔ جبکہ  شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو خوب سراہا۔  

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے معاشی صورتحال کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی

شیخ ابراہیم نے پاکستان میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش ظاہر کرتےہوئے  کہا کہ پاکستان مسلم  دنیا کا ہمیشہ سے قریبی شراکت دار ملک رہا ہے۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے استعداد کار میں اضافے اور آسان قرضوں کی  سہولت دینے کی خواہش کی۔ انہوں نے کاروباری افراد کے لیے   بھی قرضوں کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کو نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کی مدد کے لیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس نوعیت کی مختلف مائیکرو فنانس سکیموں کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔