موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے کیلئے جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

Mar 30, 2024 | 23:43:PM
موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے کیلئے جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
کیپشن: زیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انتہائی اہم مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد چیمہ، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران اور شعبہ ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین شامل تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفراسٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن پر کابینہ ڈویژن کا موقف بھی آ گیا