عیدالفطر کی تعطیلات کا جعلی نوٹیفیکیشن سوشل  میڈیا پر وائرل، کابینہ ڈویژن کا ردِ عمل بھی آ گیا

Mar 30, 2024 | 22:23:PM
عیدالفطر کی تعطیلات کا جعلی نوٹیفیکیشن سوشل  میڈیا پر وائرل، کابینہ ڈویژن کا ردِ عمل بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) عیدالفطر کی تعطیلات کا جعلی نوٹیفیکیشن سوشل  میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر کابینہ ڈویژن نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

عید الفطر کی آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس جعلی نوٹیفیکیشن  میں دعویٰ کیا گیا کہ  9 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جس کے باعث سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 147 سے کس امیدوار کو کامیاب کرایا جائے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے ووٹرز سے استدعا کردی

دوسری جانب کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا عید تعطیلات نوٹیفکیشن جعلی اور خودساختہ ہے، کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو سمری منظوری کیلئے بھیج رکھی ہے، عید تعطیلات کا نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری ہو گا۔