گوہر علی خان کی ضمنی انتخابات میں ووٹرز سے محمد خان مدنی کا ساتھ دینے کی استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز سے محمد خان مدنی کا ساتھ دینے کی استدعا کر دی۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی پی 147 سے ہمارے امیدوار محمد خان مدنی ہیں، محمد خان مدنی 2 دہائیوں سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، محمد خان مدنی جماعت کے وفاشعار کارکنان میں سے ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل، سی پی او اِن ایکشن، احکامات جاری کردیئے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز سے التماس ہے کہ ضمنی انتخاب میں محمد خان مدنی کا ساتھ دیں، اپنے ووٹ کے ذریعے محمد خان کی کامیابی یقینی بنائیں۔