وزیراعلیٰ پنجاب کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا نوٹس، رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
واضح رہے کہ کاہنہ میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق حادثے میں 14 بچوں کی جان جا چکی ہے، جبکہ 19 بچوں کو کاہنہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 5 زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حادثے کے وقت بچے ٹیوشن سینٹر میں پڑھائی میں مصروف تھے کہ اچانک چھت گر گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟