گھوٹکی میں ٹک ٹاکر نصیر چاچڑ پر مبینہ تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )گھوٹکی کے علاقے عادلپور تھانے کی حدود میں واقع گاؤں دڑی چاچڑ میں ٹک ٹاکر نصیر چاچڑ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مبینہ طور پر نصیر چاچڑ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے بال بھی کاٹ دیے۔ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کے بعد زخمی نصیر چاچڑ کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس واقعے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تاحال پولیس کی جانب سے واقعے یا ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ٰیہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا