بیرسٹر سیف نے جوش جذبات میں بزدار دور میں پیش آئے سانحے پر مریم نواز سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

Jun 30, 2025 | 21:58:PM
بیرسٹر سیف نے جوش جذبات میں بزدار دور میں پیش آئے سانحے پر مریم نواز سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں پیش آنیوالے سانحے پر مشیر اطلاعات  خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے جوش جذبات میں  جنوری 2022 میں  تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا،جبکہ اس وقت  وزیراعلیٰ عثمان بزدار تھے۔

تفصیلات کے مطابق سوات  واقعے پر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے  بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔مشیر اطلاعات  خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے  جنوری 2022 میں  تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کہہ گئےکہ  وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم نواز  کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ مری  واقعہ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022  میں پیش آیا تھا  جہاں مری میں برف باری کےدوران سیاح سڑک  پر بے یار و مددگار اپنی گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے تھے اور  اسی بے بسی کی حالت میں دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ بغیر موسم کا  تعین کئے بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے، غیر معمولی برفباری اور بڑی تعداد میں لوگوں کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا سانحہ مری کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص