مہر ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Jun 30, 2025 | 21:09:PM
مہر ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: حادثے کا شکار ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا اقبال)مہر ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن کوٹ ادو سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گیا،ٹرین راولپنڈی جا رہی تھی، انجن اچانک پٹری سے اترا،ٹرین کے پٹری سے اترنے کی تا حال وجوہات سامنے نہ آ سکی،ٹرین کی سپیڈ کم ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بار بار انجن اور بوگیں پٹری سے اترنے کے واقعات ریلوے نظام پر سوالیہ نشان ہیں،مہر ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترنے سے مسافر گرمی اور پریشانی کا شکارہیں،حادثے کے بعد مسافر بے یار و مددگار، امدادی ٹیمیں تا حال جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث اہم رہنما کی رکنیت ختم کر دی

ذرائع کاکہناہے کہ مہر ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترنے کی ممکنہ وجوہات میں ٹریک کی خرابی، اوور سپیڈ یا سگنل فیلئر شامل ہو سکتے ہیں۔

حادثے کے باعث دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثرہو گیا، اپ و ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہے،ریلوے حکام کی جانب سے حادثے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہ آ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،اہم رکن قومی اسمبلی پارٹی کو الوداع کہہ گئے