پی ٹی آئی کے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نئیر کی پارٹی رکنیت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری )صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نئیر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ، چوہدری رفیق نئیر کی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے رکنیت منسوخ کی گئی۔
مرکزی سیکرٹری اطلات و حقیقی ایم ایل اے چوہدری مقبول گجر کے مطابق چوہدری رفیق نئیر کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنیاد پر صدر جماعت نے چند ماہ قبل شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے بھی بار ہا چوہدری رفیق نئیر کے کردار کی نشاندہی کی تھی ،چوہدری رفیق نئیر کو عمران خان نے عزت دی لیکن انہیں راس نہیں آئی ،چوہدری رفیق نئیر سمیت جتنے بھی منحرفین ہیں ، آئندہ الیکشن میں نشان عبرت بنیں گے۔
چوہدری مقبول گجر کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر بھرپور انداز میں اپنی صف بندی کر رہی ہے ، سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھرپور سرپرائز دیں گے۔
مرکزی سیکرٹری اطلات نے بتایا کہ کشمیری اپنے محسن و سفیر عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،رفیق نئیر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر تھے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم