ائیرپورٹ پر دو طیاروں کو ٹکرانے والے4 پائلٹس کو معطل کر دیا گیا

Jun 30, 2025 | 20:44:PM
ائیرپورٹ پر دو طیاروں کو ٹکرانے والے4 پائلٹس کو معطل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ویتنام کی قومی ایئر لائنز نے دارالحکومت ہنوئی کے  ایئر پورٹ پر جمعہ کے روز  اپنے دو طیاروں کے ٹکرانے کے حادثے کے بعد سخت کارروائی کرتے ہوئے 4 پائلٹس کو معطل کر دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  27 جون کو یہ واقعہ دن دو بجے نوئی بائی ائیرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک بوئنگ 787 طیارے کو ہوچی منہ سٹی کے لیے ٹیک آف کے لیے ٹیکسیئنگ کیا جا رہا تھا۔  ویتنام کی ایئرلائن حکام کے مطابق واقعہ کے بعد 4 پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں رن ​​وے پر ایک طیارے کی دُم دوسرے طیارے کے پَر سے ٹکرائی تھی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ  آمد و اخراج کی صورتحال