معروف رائٹر نے دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا

Jun 30, 2022 | 23:37:PM
خلیل الرحمان قمر، عامر لیاقت، تیسری شادی،
کیپشن: خلیل الرحمان قمر نے عامر لیاقت کی تیسری شادی پر بات کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔

میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائے، اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔