روس سے سستے تیل کی خریداری، بڑی خبر آگئی

Jun 30, 2022 | 21:44:PM
روس سے سستے تیل کی خریداری، بڑی خبر آگئی
کیپشن: وزارت خزانہ کی پیٹرولیم ڈویژن نے روسی تیل کے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑےگا، روس سے خام تیل خریدنے میں ٹرانسپورٹ چارجز  بہت آئیں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روسی خام تیل کو پاکستان میں ریفائن کرنا کوئی مسئلہ نہیں تاہم روس سے خام تیل کی درآمد میں  30 دن تک لگ سکتے ہیں، لیکن یہ بھی دیکھنا  ہوگا کہ  روس سے خام تیل خریدا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ روس پر عائد پابندیاں خام تیل درآمد میں حائل ہوسکتی ہیں یا نہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ  وزارت خارجہ کی جانب سے روس سے خام تیل سے پوچھا گیا تھا جس کے بعد روس سے خام تیل کی خریداری سے متعلق آئل ریفائنری سے تجاویز  مانگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، انٹرنیشنل رکنیت بحال