چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ،مل کرکام کریں گے: شہباز شریف

Jun 30, 2022 | 11:53:AM
 چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ،مل کرکام کریں گے: شہباز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی، چینی شہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہے، کراچی حملے کے  تمام ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کےڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، عوام کی بہبود کے مشترکہ وژن کوعملی جامہ پہنچانے کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیار ہیں، دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون پاک چین شراکت داری کی بنیاد بن چکا ہے۔