حرا کا مانی کو کا میڈین کہنے والی دوست کو زناٹے دا ر تھپڑ

Jun 30, 2021 | 23:09:PM
 حرا کا مانی کو کا میڈین کہنے والی دوست کو زناٹے دا ر تھپڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکار  مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ حرا نے ایک بار اپنی دوست کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  مانی اور حرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مانی کو ان کی اہلیہ سے متعلق ایک راز بتانے کیلئے کہا گیا۔جس پر مانی نے 9 سال پرانا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ حرا کی دوست نے اسے کہا کہ تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے جس کے بعد حرا نے اسے زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

مانی نے مزید بتایا کہ وہ رات کا وقت تھا، حرا اور اس کی دوست ہماری گاڑی میں کہیں جارہی تھیں کہ اسی وقت حرا نے اپنی دوست سے کہا گاڑی سے اتر جاؤ، ڈرائیور نے مجھے فون کیا ، میرے پوچھنے پر اس نے کہا مجھے نہیں معلوم کیا وجہ ہے لیکن پیچھے جھگڑا ہوگیا ہے۔بعد میں پتا چلا کہ اصل وجہ یہ تھی کہ حرا کی دوست نے مجھے کا میڈین کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حریم شاہ معاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات